غزہ کی امداد کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد سطحی اور ناکافی تھی، تحریک جہاد اسلامی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تحریک اسلامی جہاد نے غزہ کی امداد کے حوالے سے سلامتی کونسل کی گزشتہ رات پیش کی گئی قرارداد کے ردعمل میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ قرارداد قابض صیہونی رجیم کے غزہ میں کئے گئے جرائم کی سطح کے مطابق نہیں ہے۔ 

اسلامی جہاد نے واضح کیا کہ سلامتی کونسل کی یہ کمزور اور ناکافی قرارداد صیہونی رجیم کو غزہ کے بارے میں فیصلے کرنے کا اختیار دیتی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

جہاد اسلامی کے اس بیان میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ قتل عام اور غزہ کی پٹی کے باشندوں کو سر عام پھانسی دینے کے خلاف عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے: ہم غزہ اور مغربی کنارے کے لوگوں کے خلاف قابض رجیم کی نسل کشی، گرفتاریوں اور قتل عام پر عالمی برادری اور بالخصوص عرب حکومتوں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔ 

اسلامی جہاد نے اس بات پر زور دیا کہ ہم یمن کے عوام اور اس ملک کے قائدین کی فلسطین اور اس کے عوام کی مدد کے سلسلے میں ان کے ثابت قدم اور جرات مندانہ موقف کی قدر کرتے ہیں۔

مذکورہ بیان میں غزہ میں فلسطین الیوم نیوز کے دفاتر کی توڑ پھوڑ، غزہ کی پٹی میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو مسلسل نشانہ بنائے جانے اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے سلسلے میں عالمی اداروں اور  تنظیموں کی خاموشی کی مذمت کی گئی ہے۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *