[]
نظام آباد:22/ ڈسمبر (اردو لیکس )عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد حسام الدین کو مرکزی حکومت کی جانب سے ارجن ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ محمدحسام الدین نظام آباد کے مشہور باکسر کوچ صمصام الدین کے فرزند ہے اور اپنے والد کی نگرانی میں حسام الدین نے قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیلتے ہوئے نظام آباد، تلنگانہ اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
حسام الدین بچپن سے ہی باکسنگ میں دلچسپی رکھتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ ہر روز سابقہ کلکٹریٹ گراؤنڈ میدان پہنچ کر تربیت حاصل کرتے رہے پہلی مرتبہ 2007 ء میں اسکول سطح پر مہاراشٹرا میں کھیلوں میں مقابلہ کیا تھا اور 2008 ء میں اسکول سطح کے مقابلہ میں اور اس طرح حسام الدین قومی سطح پر کھیلنا شروع کیا اور 2012 ء میں یوتھ نیشنل باکسنگ چمپئن شپ پٹالیہ میں سلور میڈل اور 2011 ء میں کاکینڈا میں سلور میڈل حاصل کیا۔
2011 ء میں کیوبا میں 2012 ء میں فائنڈ لائن اور 2012 ء میں یوتھ ورلڈ باکسنگ آرمینا، 2014 ء میں اوپن انٹرنیشنل چمپئن چینا میں منعقدہ کھیلوں میں شرکت کی اور 2015 ء میں 6th ورلڈ ملٹری گیمس کوریا برونز میڈل، 2017 ء میں 68 ویں انٹرنیشنل باکسنگ بلغاریہ اور 2017 ء میں بنکاک مقابلہ میں شرکت کی اسی طرح 2017 ء میں انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنمنٹ اولان بیاٹر منگولیا میں کھیلتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا۔ 2018 ء میں دہلی میں بروز، صوفیا بلبریا میں بروز، آسڑیلیا میں بروز، 2018 ء میں جرمنی میں گولڈ میڈل، 2019 ء میں جی بی انٹرنیشنل فیلڈلائن میں سلور میڈل اور 2019 ء میں پولینڈ میں سلور میڈل، تھائی لینڈ میں سلور میڈل، چینا میں 2020 ء میں گولڈ میڈل، 2021ء میں اسپین میں سلورمیڈل، 2022 ء میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس برونز میڈل اور 2023 ء میں آئی بی اے میں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ تھاسکنٹ میں برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔
حسام الدین کو مرکزی حکومت نے ارجن ایوارڈ کا اعلان کرنے پر نظام آباد میں میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ حسام الدین نے سیاست نیوز سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ارجن ایوارڈ حاصل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے اظہار تشکر بھی کیا۔ حسام الدین 9/ جنوری کے نئی دہلی میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں یہ ایوارڈ حاصل کریں گے ارجن ایوارڈ حاصل ہونے پر قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا ٹوئیٹ کے ذریعہ انہیں مبارکباد دی ہے، سابقہ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا، ببلو خان بی آرایس کارپوریٹر ڈیویژن 56، نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آرایس پارٹی، عمران شہزاد صدر ٹاؤن میناریٹی سیل بی آرایس پارٹی، اکبر حسین کارپوریٹر ڈیویژن 46 و صدر نظام آباد باکسنگ اسوسی ایشن، ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار، شیخ علی صابری صدر فیض العلوم ویلفیر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا/اردو لیکس سرویس، عزیز و اقارب، دوست احباب نے محمد حسام الدین کو ارجن ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔