سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاکستان کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے پاکستانی ہم منصب عارف علوی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے غزہ پر مظالم روکنے میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی ناکامی کے بعد اسلامی ممالک کو اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر رئیسی نے پاکستان پر سرحدوں کی سیکورٹی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں جن میں توانائی کا شعبہ سرفہرست ہے۔

گفتگو کے دوران پاکستانی صدر عارف علوی نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایران کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ صہیونی حکومت کے جرائم روکنے کے لئے تمام مسلمان ممالک کا اتحاد ضروری ہے۔

انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت روکنے میں ناکام ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں بنیادی تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی صدر عارف علوی نے راسک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات انجام دے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *