11 سالہ لڑکی کے سینے میں 50 سالہ شخص کا دل _ آندھراپردیش کے ڈاکٹروں کا کارنامہ

[]

حیدرآباد _ 20 دسمبر ( اردولیکس) آندھراپردیش میں ایک 11سالہ لڑکی کو 50سالہ شخص کا دل لگایاگیا۔تروپتی میں سری پدماوتی چلڈرن ہارٹ اسپتال کے ڈاکٹروں نے دل کی کامیاب پیوند کاری کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ حیدرآباد کے ونستھلی پورم کی ایک 11 سالہ لڑکی کو دل کی پیوند کاری کی ضرورت تھی۔ ڈاکٹروں نے اس کیس کو آندھراپردیش کے تروپتی کے ہاسپٹل سے رجوع کیا۔ 6 نومبر کو تروپتی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے لڑکی کے طبی معائنے کئے جس کے بعد جیون دان ٹرسٹ میں نام درج کروایا۔

 

بعدازاں پتہ چلا کہ آندھراپردیش کے سریکاکولم ضلع کا ایک 50 سالہ شخص فالج کی وجہ سے ذہنی طورپر مردہ قراردیاگیا تھا۔اس کے ارکان خاندان اس کے اعضاء کے عطیہ کے لیے آگے آئے۔ دل کا عطیہ سریکاکولم کے ایک اسپتال کو دیاگیا اور وہاں سے ایک ہیلی کاپٹر میں ویزاگ اور پھر وہاں سے تروپتی لایا گیا

 

جس میں تقریباً تین گھنٹے لگے۔ اس دل کو ڈاکٹروں نئ رینی گنٹہ ایرپورٹ سے گرین چینل کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کیا۔جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے سینے میں دل ڈال دیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *