ملک بھر میں موجود سکریٹریٹ اور سرکاری دفاتر کی مساجد میں تلنگانہ سکریٹریٹ کے مساجد نمبر ون ہیں : وزیر داخلہ تلنگانہ محمد محمود

[]

حیدرآباد – 19/جولائی (پریس نوٹ) ملک بھر میں موجود سکریٹریٹ اور سرکاری دفاتر کی مساجد میں تلنگانہ سکریٹریٹ کے مساجد نمبر ون ہیں، کیونکہ ملک بھر کے سرکاری دفاتر میں ایسے مساجد نظر نہیں آتے. ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے چہارشنبہ کو سکریٹریٹ مساجد کے دورہ کے بعد کیا.

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت مساجد کی شاندار تعمیر کی پابند ہے. حال ہی میں وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ نے بیان دیا کہ 25 اگست کو مساجد کا افتتاح ہوگا. اسی ضمن میں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے رکن اسمبلی عامر شکیل، سابق رکن کونسل فاروق حسین، صدورنشین محمد مسیح اللہ خاں ، محمد سلیم، مجیب الدین، محمد امتیاز اسحٰق، طارق انصاری، سینیر قائدین عارف الدین ، شریف الدین، عبدالباسط، بدرالدین، کنٹراکٹر معید خاں کے ہمراہ سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا.

 

کنٹراکٹر معید خاں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مساجد کا نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے. وزیر اعلیٰ کے اعلان کردہ تاریخ کو مساجد کا افتتاح ہوگا کیونکہ مزدور دن رات بہت ہی لگن سے کام کررہے ہیں. وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مسلم اقلیت دوست ہیں، اور اپنے ہر وعدہ کو پورا کرتے ہیں.

 

انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ کی مساجد کا ڈیزائن ترکی ڈیزائن ہے جو بہت ہی شاندار ہے. آگے کہا کہ مساجد کی تعمیر کے لیے حکومت تلنگانہ تقریباً پانچ کروڑ روپئیے خرچ کررہی ہے. انہوں نے کہا کہ مسجد میں سنٹرل ائیرکندیشن لگایا جارہا ہے تاکہ مصلیون کو سہولت ہو. وزیر موصوف نے کہا کہ 25 اگست کو طئے شدہ تواریخ کے مطابق دونوں مساجد کا شاندار افتتاح ہوگا.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *