[]
حیدرآباد _ 19 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کی جانب سے 30 جولائی کو محبوب نگر میں پرینکا گاندھی کا جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس میں سابق وزیر جے کرشنا راؤ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔ جلسہ عام میں پرینکا گاندھی مہیلا ڈیکلریشن کا اعلان کریں گی۔
کانگریس قائدین کا ایک اجلاس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی قیام گاہ پر منعقد ہوا۔جس میں پی سی سی صدر ریونت ریڈی، سابق وزیر محمد علی شبیر اور پارٹی کے اہم قائدین نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں پرینکا گاندھی کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے اور پارٹی کی جانب سے بس یاترا شروع کرنے و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔