موسم کا حال: تمل ناڈو-کیرالہ میں آج بھی بارش، 8 ریاستوں میں شدید دھند کا الرٹ

[]

جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ آج یعنی 20 دسمبر کو بھی جاری رہنے والا ہے۔ تاہم اس کی شدت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی میدانی علاقوں میں شدید دھند کا الرٹ جاری کیا گیا ہے

دہلی میں دھند / فائل تصویر / سوشل میڈیا
دہلی میں دھند / فائل تصویر / سوشل میڈیا
user

نئی دہلی: جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ آج یعنی 20 دسمبر کو بھی جاری رہنے والا ہے۔ تاہم اس کی شدت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی میدانی علاقوں میں شدید دھند کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی درجہ حرارت تیزی سے گرنے لگا ہے۔ یہاں صبح کے وقت شدید دھند چھائی ہوتی ہے اور ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم دن کے وقت آسمان صاف نظر آتا ہے۔ آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی اور بعد میں آسمان بنیادی طور پر صاف رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ تاہم آنے والے 4-5 دنوں میں درجہ حرارت میں کچھ اضافہ دیکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ مشرقی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، پنجاب کے مختلف حصوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور 19 سے 21 دسمبر تک اگلے 5 دنوں تک ہریانہ اور آسام اور میگھالیہ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اسکائی میٹ کے مطابق، شمالی راجستھان اور مشرقی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں گھنی سے بہت گھنی دھند پڑ سکتی ہے۔ بہار، میگھالیہ اور تریپورہ میں درمیانے سے ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔

اگلے دو دنوں کے دوران شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں کم سے کم درجہ حرارت گر سکتا ہے اور لکش دیپ میں ہلکی سے اعتدال پسند بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تمل ناڈو اور کیرالہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ انڈمان اور نکوبار جزائر میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *