[]
نئی دہلی _ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں احتجاج کرنے پر اپوزیشن کے 49 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے ۔ ششی تھرور، ڈمپل یادو، کارتی چدمبرم، منیش تیواری، ایس ٹی حسن، راجیو رنجن سمیت 49 ارکان پارلیمنٹ کو بقیہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا پر 13 دسمبر کو پیش آئے حملہ پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے بیان دینے کا مطالبہ کرتے اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کافی احتجاج کررہے ہیں
جس پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا، سے پیر کے روز 78 اپوزیشن اراکین کو معطل کردیا گیاتھا اس طرح اب تک معطل ارکان پارلیمنٹ کی تعداد اب 141 ہوگئی ہے۔جن ارکان راجیہ سبھا بھی شامل ہیں
اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں اپوزیشن نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے 141 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں احتجاج کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے آج صبح کھرگے کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس کے بعد تمام اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں واقع گاندھی مجسمہ کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
लोकतंत्र की हत्या और संसद की मर्यादा को भंग करने के ख़िलाफ़, गाँधी प्रतिमा पर हमारा शांतिपूर्ण प्रदर्शन। pic.twitter.com/CxkB2WI4Bo
— Mallikarjun Kharge (@kharge) December 19, 2023