طلبا کو ماہرانہ صلاحیتیں پیدا کرنے صدرجمہوریہ کا مشورہ، حیدرآباد پبلک اسکول کی صدی تقاریب میں شرکت

[]

حیدرآباد: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ صرف نصاب کی تعلیم پر ہی انحصار نہ کریں بلکہ ماہرانہ صلاحیت پیدا کرنے پر توجہ دیں تاکہ اپنی زندگی میں ترقی کے مراحل طئے کرنے میں کوئی رکاوٹیں پیش نہ آئیں۔ اس مقصد کیلئے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی پر توجہ دیتے ہوئے تربیت دیں۔

 صدر جمہوریہ نے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار حیدرآباد پبلک اسکول کی صدسالہ تقاریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہئے کہ وہ نہ صرف تعلیم کے حصول تک خود کو محدود رکھیں بلکہ زندگی میں ترقیاتی کے مراحل طئے کرنے کیلئے ماہرانہ صلاحیتیں پیدا کرنے پر بھی توجہ دیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم کو چاہئے کہ مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں۔صدر جمہوریہ نے اس سلسلہ میں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)2020 کاتذکرہ کیا اور کہا کہ طلباء کوچاہئے کہ وہ دور حاضر کے تقاضوں کو پیش نظر رکھے اوراپنے علاقے میں ضرورت مندافراد کی مدد کیلئے سرگرم رہیں۔

صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ طلبہ کو چاہئے کہ نہ صرف اپنی ترقی کیلئے جدوجہد کریں بلکہ دوسروں کی ترقی کیلئے بھی اشتراک وہ تعاون کریں۔صدرجمہوریہ نے مزید کہا کہ طلبہ کو چاہئے کہ ایسا کام کریں جس سے کہ خوشی محسوس ہو۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *