[]
حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے منگل کو ریاست میں 20 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔ روی گپتا کو ریاستی حکومت نے بطور ڈی جی پی مکمل ذمہ داری سونپی ہے۔ سابق ڈی جی پی انجنی کمار کو روڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری کے کمشنر کے طور بھی انہیں اضافی ذمہ داری سونپی گئی باقی آئی پی ایس عہدیداروں کو جو نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے ان میں
• راجیورتھن کو ڈی جی ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ مقرر کیا گیا۔
سی وی آنند کی بطور ڈی جی اے سی بی تقرری۔
ریاستی پولیس اکیڈمی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ابھیلاش بِسٹ۔
ڈی جی جیل خانہ جات کے طور پر سومیا مشرا کی تقرری۔
رمیش نائیڈو بطور سی آئی ڈی ڈی آئی جی۔
• ستیہ نارائنا سی اے آر ہیڈکوارٹر کے جوائنٹ کمشنر
• سرچندرا پوار سنٹرل زون کے ڈی سی پی کے طور پر۔
• کملاسن ریڈی بطور ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز۔
انیل کمار ، ایڈیشنل ڈی جی ٹی سی پی ایف