”میں وزیراعظم بننے کا خواب نہیں دیکھتا:“ ادھو ٹھاکرے

[]

ممبئی: قومی دارالحکومت میں انڈیا اتحاد کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ وزیراعظم بننے کے خواب نہیں پالتے۔ ٹھاکرے نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انڈیا کے لیے  کسی بھی قائدانہ رول (وزیراعظم) کا خواب نہیں دیکھ رہا ہوں۔

 اگر دوسروں کی ایسی خواہش ہے تو یہ ان کا حق ہے۔ حتیٰ کہ جب میں چیف منسٹر بنا تو بے حد ذمہ داری سے بنا اور جب وقت آیا تو فوری عہدہ چھوڑدیا“ مسلسل سوالات پر ایس ایس۔یو بی ٹی کے صدر نے کہا کہ کسی کو بھی بی جے پی کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انڈیا بلاک کے ”وزیراعظم کے چہرے“ کے طور پر پیش نہیں کیا جارہا ہے۔

 حالانکہ اپوزیشن کو اس مسئلہ پر جلد فیصلہ کرنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے عہدہ کے لیے کسی کا نام نہیں لیا۔ ہماری اولین ترجیح جمہوریت کا تحفظ ہے اور اسی مقصد کے لیے ملک بھر سے مختلف نظریات کی حامل تمام سیاسی جماعتیں‘ بی جے پی کو چیلنج کرنے متحد ہوئی ہیں۔

 تاہم انڈیا اتحاد کو جلد (وزیراعظم کے چہرے) پر فیصلہ کرنا ہوگا۔ ترجیح انڈیا بلاک کے کوآرڈینیٹر کے تقرر کی ہوگی جسے منگل کو قطعیت دیے جانے کا امکان ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *