سیوان میں سنکی کتے کا خوف، گاؤں گاؤں گھوم کر 24 گھنٹے میں 70 لوگوں کو بنایا شکار

[]

ڈاکٹر سنجیو کمار سنگھ نے جانکاری دی کہ پیر اور منگل کو اسپتال میں تقریباً 51 لوگوں کا علاج کر اینٹی ریبیز انجکشن لگایا گیا ہے، ساتھ میں انھیں اینٹی ریبیز کا پورا ڈوز لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کتے کی علامتی تصویر</p></div>

کتے کی علامتی تصویر

user

بہار کے سیوان میں ایک کتے کا زبردست خوف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اس کتے نے کم و بیش نصف درجن گاؤں کے تقریباً 70 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کر دیا ہے۔ کتا کاٹنے سے زخمی ہوئے 50 سے زائد افراد کا علاج ریفرل اسپتال میں کیا گیا ہے اور باقی کا علاج دیگر اسپتالوں میں کیا گیا ہے۔ الگ الگ علاقوں میں جا کر لوگوں کو اپنا شکار بنانے والے اس کتے سے سبھی دہشت میں ہیں۔

ریفرل اسپتال کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر سنجیو کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو اسپتال میں تقریباً 51 لوگوں کا علاج کر اینٹی ریبیز انجکشن لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی انھیں اینٹی ریبیز کا مکمل خوراک لینے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیر کی صبح کتے نے آدم پور گاؤں میں تقریباً 20 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کیا۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں افرا تفری میچ گئی۔ کتا کے کاٹنے سے زخمی لوگوں کا علاج کرانے کا سلسلہ پیر کی صبح شروع ہو منگل کے دن تک یہ سلسلہ جاری رہا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق راج پور، لکشمی پور، مرزاپور، سلیم پور، نرہن، مرارپٹی اور گمبھیرار گاؤں میں کتا کے کاٹنے سے تقریباً 70 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ دیہی عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کتا کاٹنے سے متاثر لوگوں کی تعداد 70 سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ کئی کے بارے میں تو پتہ بھی نہیں چل سکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *