کورونا کی نئی قسم۔ حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیلئے انتظامات

[]

حیدرآباد۔ کورونا کے ذیلی ویرینٹ کے کیسس میں ملک بھر میں اضافہ کے بعد تلنگانہ کے محکمہ صحت نے بھی چوکسی اختیار کی ہے۔

 

کرونا کے علاج کے لیے نوڈل سنٹر کے طور پر گاندھی ہاسپٹل کو مقرر کرتے ہوئے وہاں تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤ نے بتایا کہ ہاسپٹل میں مریضوں کے علاج کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

 

عام مریضوں کے لیے 30 بیڈس حاملہ خواتین کے لیے 20 خصوصی بیڈس مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ابھی تک سب ویرینٹ کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا کے‌سب ویرینٹ کے کیسس کے سامنے آنے کے

 

بعد تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو الرٹ رہنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *