[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے ملکی اعلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کو فلسطینی تنظیموں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بعض ممالک اس حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔
آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ موساد کے سربراہ قطر کے وزیرخارجہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے نئے فارمولے پر گفتگو کے لئے یورپ میں مذاکرات کریں گے۔
صہیونی حکومت کے ریڈیو اور ٹی وی نے انکشاف کیا تھا کہ نتن یاہو حکومت مخصوص قیدیوں کی رہائی کے لئے فلسطینی تنظیموں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے۔
دوسری طرف رائیٹرز نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوچکا ہے تاہم معاہدے کی ذیلی شقوں پر اب بھی اختلافات موجود ہیں۔