صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد

[]

حیدرآباد: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سرمائی چھٹیاں گزارنے پیر کی شام حیدرآباد پہونچیں۔بیگم پیٹ ایرپورٹ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی‘ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ‘ وزراء سیتا اکا اورڈی سریدھر بابو کے علاوہ ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن اور دیگر نے مرمو کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

صدر مرمو‘5 دنوں تک سکندرآباد کے بولارام میں واقع راشٹراپتی نیلائم میں قیام کریں گی۔اپنے قیام کے دوران مرمو‘ حیدرآبادپبلک اسکول بیگم پیٹ کی صدسالہ تقاریب کے ایک سالہ جشن کے گرانڈفائنل پروگرام جومنگل کومقرر ہے‘ میں شرکت کریں گی۔

وہ 20دسمبر کوضلع یدادری بھونگیر کے بھودان پوچم پلی کا دورہ کرتے ہوئے بافندوں سے بات چیت کریں گی۔

اسی روز مرمو‘ایم این آر ایجوکیشن ٹرسٹ کی گولڈن جوبلی تقاریب میں بھی شرکت کریں گی۔صدرجمہوریہ‘21دسمبر کو راشٹرپتی نیلائم میں ایک صدی قدیم پتھر کی باؤلی کا افتتاح کریں گی۔

وہ 22دسمبر کوراشٹرپتی نیلائم میں ایٹ ہوم کی میزبانی کریں گی جس میں سرکردہ شخصیات‘ماہرین تعلیم اور معزز شہریان شرکت کریں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *