[]
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار نے ہفتہ کے روز4پیانل اسپیکرس کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
پیانل اسپیکرس کے لئے جن ناموں کا اعلان کیا ہے، ان میں آر پرکاش ریڈی، بالو نائک، کوثر محی الدین اور کے سامبا شیوا راؤ کے نام شامل ہیں۔
ان 4 ارکان کو پیانل اسپیکرس کے طور پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے غیاب میں عارضی طور پر ایوان کی کارروائی چلانے کا موقع ملے گا۔