جوبائیڈن کے مشیر جیک سالیون کا دورہ تل ابیب شکست سے دوچار ہوگیا، امریکی ذرائع

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے مشیر جیک سالیون کا دورہ تل ابیب شکست سے دوچار ہوا ہے۔

روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ جیک سالیون اپنے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان موجود اختلافات کو کم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی اعلی عہدیدار نے اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ طویل ہونے کی صورت میں خطے کا امن خطرے میں پڑجائے گا۔

جیک سالیون نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ غزہ میں اپنے اہداف پر حملے کے دوران احتیاط سے کام لیں اور سویلین کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔

رائٹرز نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی مشیر اور نتن یاہو کے درمیان غزہ میں اہداف کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس سے پہلے صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی اعلی عہدیدار نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے اسرائیل کو دورہ کیا ہے۔ 
جیک سالیون کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران اسرائیلی قومی سلامتی امور کے مشیر ہانگبی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقل جنگ بندی سے حماس کو سنبھلنے کا موقع ملے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *