[]
حیدرآباد: ریاست بھر میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اقل ترین درجہ حرارت کوہیرضلع سنگاریڈی میں 8.9 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
ریاست بھر میں دن کا درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی یومیہ رپورٹ کے مطابق 11بجے دن تک بھی ریاست بھرمیں اقل ترین اور اعظم ترین درجہ حرارت 25 ڈگری سلسیس سے کم درج کیاگیا۔ضلع وقارآباد کے ڈوما کے مقام پر اقل ترین درجہ حرارت 21.9 ڈگری سلسیس اور اعظم ترین درج حرارت 24.8 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 12ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔ متحدہ ضلع کریم نگر کے کئی مقامات پر گزشتہ چنددنوں سے درجہ حرارت معمول سے کم درج کیاجارہاہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جگتیال میں 12.7‘ پداپلی میں 13.3‘کریم نگر میں اقل ترین درجہ حرارت 13.7 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
شدید سردی کے سبب ضعیف افراد اور بچے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ صبح کے اوقات میں سفر پر روانہ ہونے والوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع ورنگل بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ شہر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سردتھی۔بی ایچ ای ایل میں کم سے کم درجہ حرارت 11.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔
راجندرنگر میں اقل ترین درجہ حرارت 11.5‘ مولاعلی میں 11.9 اور گچی باولی میں 12.7 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ شہر میں آئندہ 3دنوں تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان۔صبح کے اوقات میں کہرچھایا رہے گا اوراقل ترین درج حرارت 16سے 18 ڈگری سلسیس کئے درمیان درج کئے جانے کا امکان ہے۔