[]
حیدرآباد _ 16 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایودھیا میں بابری مسجد کی متبادل مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں میڈیا کے بعض گوشوں کی جانب سے اس بات کی اطلاع دی جا رہی ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ایودھیا میں مسجد کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور مسجد کا سنگ بنیاد امام کعبہ کے ہاتھوں رکھا جانے والا ہے تاہم میڈیا کی ان اطلاعات کو مسجد کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل دئے گئے ٹرسٹ کے ترجمان نے مسترد کردیا۔ اور کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے،” انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے میڈیا رپورٹس کے جواب میں یہ بات کہی ۔جس میں کہا گیا تھا کہ ایودھیا کے قریب دھنی پور میں مسجد محمد بن عبداللہ کا سنگ بنیاد امامِ حرم رکھیں گے۔
VIDEO | “There is no such plan as of now,” says Athar Hussain, spokesperson of Indo Islamic Cultural Foundation Trust, in response to media reports suggesting that the foundation stone for Masjid Mohammad Bin Abdullah in Dhannipur near Ayodhya will be laid by Imam-e-Haram (or… pic.twitter.com/069tCbpHJG
— Press Trust of India (@PTI_News) December 15, 2023