جونیئر کرسٹیانو عربوں کے رنگ میں رنگ گئے

[]

ریاض: سعودی کلب النصر سے وابستہ ہونے والے پرتگال کے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے جونیئر کرسٹیانو عربوں کے رنگ میں رنگ گئے، سر پر رومال باندھ لیا اور روایتی عربی لباس بھی زیب تن کرلیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے صاحبزادے جونیئر کرسٹیانو کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں وہ روایتی سعودی لباس میں ملبوس اپنی دادی کا بوسہ لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین تصویر کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ تصویر یہ ظاہر کررہی ہے کہ جونیئر کرسٹیانو سعودی معاشرے کا حصہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ والد کی ریاض منتقلی کے چند ماہ کے اندر ہی جونیئر کرسٹیانو نے یہاں کی نئی زندگی کو اپنا لیا ہے، جبکہ وہ دوست کے ساتھ عربی میں گفتگو کرتے ہوئے بھی سنے گئے تھے، دوست نے جب خیریت پوچھی تو انھوں نے الحمد للہ کہہ کر جواب دیا تھا۔

واضح رہے کہ رونالڈو کی پارٹنر جورجینا روڈریگز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی بیٹیاں الانا اور بیلا عربی میں ہفتے کے دنوں نام بتا رہی تھیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *