تلنگانہ کے کئی وزراء نے سکریٹریٹ میں ذمہ داری سنبھال لی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی وزراء نے آج ریاستی سکریٹریٹ میں ذمہ داری سنبھال لی۔ انہوں نے اپنے چیمبر میں عہدہ سنبھالا اور فائلوں پر دستخط کئے۔ نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پرجا بھون میں داخل ہونے کے بعد سکریٹریٹ میں اپنے چیمبر میں عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی۔

انہوں نے فائنانس اور بجلی کے وزیر کے طورپر یہ ذمہ داری سنبھالتے ہوئے اپنے محکمہ جات کو فنڈس کی اجرائی سے متعلق فائلس پر دستخط کئے۔آرٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت سے متعلق 374کروڑروپئے کی سبسیڈی کے فنڈس کی اجرائی بھی عمل میں لائی۔

ساتھ ہی راجیو آروگیہ شری اسکیم کے تحت 298کروڑروپئے، بجلی کی سبسیڈی 996کروڑروپئے،میڈارم جاترا کے لئے 75کروڑروپئے کے فنڈس بھی جاری کرنے سے متعلق فائلس پر انہوں نے دستخط کئے۔

ان کے علاوہ ریاستی آئی ٹی، صنعت اور وزیر امورمقننہ سریدھر بابو نے سکریٹریٹ میں اپنے چیمبرمیں ذمہ داری سنبھالی۔ ریونیو اور اطلاعات کے وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے ریاستی سکریٹریٹ میں ذمہ داری سنبھالی۔اس موقع پر ریاست کے 33 اضلاع کے ڈی پی آر اوز کو جدید کیمرے فراہم کرنے کے لیے ایک فائل پر دستخط کیے گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *