ایران کے "مجید میزائل" سے لیس "کرار ڈرونز" ایئر ڈیفنس میں شامل

[]

مہر خبررساں ایجنسی نامہ نگار کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی موجودگی میں خاتم الانبیاء یونیورسٹی (ص) کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران مجید میزائل سے لیس کرار ڈرونز کو ائیر ڈیفنس کا حصہ بنایا گیا۔

ایران کے "مجید میزائل" سے لیس "کرار ڈرونز" ایئر ڈیفنس میں شامل

اس دوران ائیر چیف جنرل علی رضا صباحب فرد نے کرار ڈرونز گروپس کو ملک کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں استعمال کرنے کی خبر دی۔

 مجید میزائل سے لیس کرار انٹرسیپٹر ڈرون ایران کی وزارت دفاع اور ایئر ڈیفنس فورس کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ 

ایران کے "مجید میزائل" سے لیس "کرار ڈرونز" ایئر ڈیفنس میں شامل

مجید ڈیفنس میزائل تھرمل اور بصری طریقوں سے ہدف کو ٹریک کرنے کے ساتھ مطلوبہ سمت میں ہدایت کرتا ہے اور یہ مکمل مقامی سطح پر تیار گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرار ڈرونز جغرافیائی محل وقوع میں بغیر پائلٹ کے طیاروں کے استعمال کے مقابلے میں بہت کم قیمت پر اور خطرے کی کم فیصد کے ساتھ مشن انجام دیتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *