[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے فلسطین کاز کو ایک بار پھر دنیا کے اہم ترین مسئلے میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے تہران میں شیخ غازی حنینہ کی سربراہی میں لبنانی مسلم علماء کے اجتماع کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے وفد سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امت اسلامیہ کے دشمنوں کی چالوں کا مقابلہ کرنے کے لیے گذشتہ چار دہائیوں کے دوران لبنانی مسلم علماء کے تعمیری کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کو عالمی مسئلے میں تبدیل کردیا ہے۔
انہوں نے امریکی حکومت کی صیہونی رجیم کے غزہ پر جرائم اور مظالم کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لیے صیہونیوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
شیخ غازی حنینہ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی طرف سے لبنان اور خطے میں اسلامی اتحاد اور مزاحمت کی حمایت بالخصوص فلسطینی کاز کی حمایت کے سلسلے میں گذشتہ برسوں میں اس ادارے کے مقاصد اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
لبنانی علماء کے وفد نے عالم اسلام کے اتحاد اور قابض رجیم کی جارحیت اور قتل و غارت کے خلاف فلسطینیوں کے جائز حق کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اسلامی دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔