اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم شروع

[]

تل ابیب: ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم شروع کی جس میں دسیوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے پیر کے روز اطلاع دی کہ اسرائیلی فورسز نے جنین، قلقیلیہ اور الخلیل گورنریوں پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری مغربی کنارے کے جلزون کیمپ اور جفنا گاؤں میں بھی داخل ہوئی اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔

اس کے علاوہ مغربی کنارے میں اریحا میں عقبہ جابر میں گرفتاری مہم شروع کی گئی۔

قلقیلیہ کے کفر سبا محلے میں اسپیشل اسرائیلی فورس کے حملے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں اور بیت لحم کے دھیشیہ کیمپ میں جھڑپوں کی اطلاعات ہین۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں دو بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا۔

7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاریوں کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج اور مسلح آباد کاروں کا نہتے شہریوں کے خلاف تشدد میں بھی اضافہ ہوا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *