غزہ، صہیونی فورسز کی درندگی، فاسفورس بموں کا استعمال، بچوں کے اسکول پر بمباری

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کی درندگی جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجی غزہ کے شمال میں امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں فائرنگ کررہے ہیں۔

فلسطین الیوم چینل کے مطابق غاصب فورسز نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ پر فاسفورس بم استعمال کئے ہیں۔ دوسری طرف غزہ کے مرکزی علاقے سواحل الزھرا اور المغراقہ پر صہیونی فوجی کشتیوں اور جنگی جہازوں نے حملہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی غزہ کے مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ البریج کیمپ میں واقع مکانات پر حملے کے بعد درجنوں فلسطینی شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء المیادین نے خبر دی ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے آج علی الصبح خان یونس کے علاقے السطر الغربی میں بچوں کے ایک سکول پر بمباری کی ہے۔ علاوہ ازین غزہ کے جنوب میں واقع محلے الجنینہ پر بھی شدید بمباری کی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *