ملک کے دستور کی حفاظت کے لیے اور امن و امان کی برقراری کیلئے کانگریس کی اقتدار میں واپسی ناگزیر بی آر ایس بی جے پی پی کی بی ٹیم : عارف نسیم خان

[]

ملک کے دستور کی حفاظت کے لیے اور امن و امان کی برقراری کیلئے کانگریس کی اقتدار میں واپسی ناگزیر بی آر ایس بی جے پی پی کی بی ٹیم۔۔ کانگریس کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل۔۔۔ عارف نسیم خان۔۔۔

 

کھمم کے محلہ قلعہ سنٹر پر اقلیتی کانگریس یوتھ کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسہ سے بحیثیت مہمان خصوصی عارف نسیم خان سابق وزیر داخلہ مہاراشٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دستور کی حفاظت اور ملک میں امن و امان کی برقراری کیلئے کانگریس کا اقتدار میں آنا ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کو 2024 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل سمی فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور بی آر ایس پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا عارف نسیم خان نے کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا پھچلے ساڑے نو سال میں کے سی آر نے تلنگانہ عوام کے ساتھ اور بالخصوص مسلم اقلیتوں کے ساتھ بونڈا مزاق کرتے ہوئے دھوکا دیا اور ریاست تلنگانہ کو قرض کے دلدل میں ڈھکیل دیا کے سی آر نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بی جے پی کی بھرپور مدد کی تلنگانہ میں منعقدہ انتخابات میں کانگریس کی سونامی میں کے سی آر کی بدعنوان حکومت کا بیڑا غرق ہوجائیں گا انھونے مزید کہا کہ کھمم اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے 6 ضمانتوں پر اور مینارٹی ڈکلیریشن پر صد فیصد عمل کرتے ہوئے مسلم تحفظات کو یقینی بناتے ہوئے ہر شعبہ میں تحفظات پر صد فیصد عمل کیے جانے کا تیقن دیتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنا ووٹ متحدہ طور پر کانگریس پارٹی کو دینے کی اپیل کی اس موقع پر جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی اور کانگریس پارٹی کے حق نعرے بلند کرتے ہوئے کانگریس پارٹی سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا اظہار کیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *