[]
مہر خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے کہا ہے کہ عبرانی رونامہ معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے فائدہ لیتے ہوئے اپنی فوج کو نئے حملوں کے لئے تیار کرے گا۔
اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج جنگ بندی کے معاہدے پر کاربند رہے گی اور غزہ پر ڈرون سمیت جنگی طیاروں کی پروازیں بھی بند ہوں گی تاہم جاسوسی کے دیگر آلات کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ اخبار ان آلات کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
اخبار کے مطابق صہیونی فورسز جنگ بندی کے دوران لاجسٹک سپورٹ بہتر بنانے، فوجیوں کی حفاظت یقینی بنانے اور زمینی معلومات جمع کرکے جنگ کو جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کریں گی۔
معاریو نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت دفاعی پوزیشن میں ہے تاہم کسی بھی حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے شمال میں واپسی کے دوران حملہ کرکے دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔