کولکاتہ میں سہروردی روڈ کا نام تبدیل، سویندو ادھیکاری کی دلیل پر کانگریس کا طنز، ’کنفیوز ہو گئے وزیر اعلیٰ‘

اس دوران بنگال کے وزیر اعلیٰ کی پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور میڈیا انچارج پون کھیڑا نے لکھا کہ ’’سویندو دا، آپ نے یہ کیا کردیا؟‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’خواتین و حضرات، یہ مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ہیں، وہ اور ان کی پوری حکومت مغربی بنگال کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن وہ حسن شاہد سہروردی، جو ایک عالم، ماہر تعلیم، آرٹ نقاد اور کلکتہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر تھے۔ حسین سہروردی، جنہیں ’بنگال کا قصائی‘ کہا جاتا ہے، ان کے درمیان الجھن میں پڑ گئے۔ اسی کنفیوزن (الجھن) میں انہوں نے حسن شاہد سہروردی کے نام سے منسوب سڑک کا نام بدل دیا‘‘۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *