دبئی میں راہول گاندھی کی سالگرہ کی تقریب، انڈین اوورسیز کانگریس کے نمائندوں کی شرکت.

دبئی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر 19 جون  بروز جمعہ دبئی کے وائڈ رینج ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں انڈین اوورسیز کانگریس سے وابستہ مختلف ریاستوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر تلنگانہ پی سی سی این آر آئی کنوینر ایس وی ریڈی، سعادت سوداگر، اندرا کانگریس کے انچارج ندیم زیدی، اتر پردیش کے نمائندہ آصف اقبال، مدھیہ پردیش کے نمائندہ حمزہ محی الدین اور کیرالا سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے شرکت کی۔ مقررین نے راہل گاندھی کی قیادت اور ملک کی جمہوری و سیکولر اقدار کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *