[]
حکومت پر طنز کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ’’4 نومبر کو چھتیس گڑھ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ پی ایم جی کے اے وائی میں غذائی تحفظ کے تحت مزید 5 سال کی توسیع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا، “لیکن کل شام، مودی حکومت کی ایک سرکاری پریس ریلیز میں ذکر کیا گیا کہ پی ایم جی کے اے وائی کو یکم جنوری 2023 سے ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، جس میں وزیر اعظم کے اعلان کردہ توسیع کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔‘‘