آصف آباد کی خاتون جج پیدل عدالت پہنچیں، ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کا دیا پیغام

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع عدالت کی پرنسپل جونیئر سول جج جکولا اننتا لکشمی نے ایک منفرد مثال قائم کرتے ہوئے سرکاری گاڑی دستیاب ہونے کے باوجود چہارشنبہ کے روز پیدل عدالت پہنچ کر عوام کو ایندھن کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے حوالے سے بیدار کرنے کا پیغام دیا۔

 

انہوں نے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتے ہوئے عدالت پہنچنے کے بعد کہا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قلت اور ماحولیاتی آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کو اپنی سطح پر ذمہ داری نبھانی چاہیے۔

 

جکولا اننتا لکشمی نے کہا کہ روزانہ کچھ فاصلہ پیدل چلنے کی عادت نہ صرف ایندھن کی بچت میں معاون ثابت ہو سکتی ہے بلکہ اس سے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول کے تحفظ اور صحت مند زندگی کے لیے پیدل چلنے کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *