مظفرپور کے احتشام رضوی انٹرنیشنل ارتھ سائنس اولمپیاڈ کے لیے منتخب، اٹلی میں کریں گے ہندوستان کی نمائندگی

احتشام کی والدہ چاند تبسم نے کہا کہ بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ ان کا بیٹا ملک کی نمائندگی کرے گا۔ تبسم کہتی ہیں کہ ’’یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارا بیٹا ملک کے لیے کچھ اچھا کر رہا ہے۔ اسے اس مقام تک پہنچانے کے لیے ہم نے بہت جدوجہد کی ہے۔ اس جدوجہد کو چند لفظوں میں بیان کرنا آسان نہیں ہے۔‘‘ احتشام کی دادی سعدیہ خاتون اپنے پوتے کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم سب بہت خوش ہیں۔ اسے اتنی شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے ہم نے بہت جدوجہد کیا ہے۔ آج اس نے جو مقام حاصل کیا ہے، وہ اس کی اپنی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *