ایس آئی آر ، عوام کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کا اظہار دفتر ٹی آر ایس میں ہیلپ ڈیسک کا قیام ۔ استفادہ کرنے کویتا کی اپیل

حیدرآباد: سربراہ تلنگانہ رکشنا سینا کلواکنٹلہ کویتا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی جانب سے ملک بھر میں جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے تحت ووٹرس کی تصدیق کا عمل اب تلنگانہ میں بھی شروع ہو چکا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے مطابق اب تک تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کی میاپنگ کی جا چکی ہے، جن میں تقریباً 83 لاکھ ووٹرس کے دستاویزات میں کمی پائی گئی ہے، جبکہ ایک کروڑ سے زائد افراد کی میاپنگ ابھی باقی ہے۔

 

کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ اس عمل کے دوران بڑی تعداد میں عوام نے ان سے رابطہ قائم کرتے ہوئے SIR سے متعلق رہنمائی اور اپنے شکوک و شبہات کے ازالے کی درخواست کی ہے۔ اسی کے پیش نظر تلنگانہ رکشنا سینا کے دفتر میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جہاں ایک ماہر ٹیم کو متعین کیا گیا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل فراہم کیا جا سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ SIR سروے کے اختتام تک پارٹی کی ٹیم عوام کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار رہے گی۔ ریاست کے ووٹرس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور ان کے حقِ رائے دہی کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے۔ اگر کسی کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے اس کا ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی گئی تو تلنگانہ رکشنا سینا عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن جدوجہد کرے گی۔

 

کلواکنٹلہ کویتا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ہیلپ ڈیسک سے ضرور استفادہ کریں تاکہ ہر گلی، ہر محلہ اور ہر علاقے کے ووٹرس کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *