
دبئی میں کیب ڈرائیور اور بائیک رائڈر کی ملازمتوں کے لیے درخواستیں طلب
نظام آباد:15/ جون (اردو لیکس)تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹڈ (TOMCOM)، محکمہ محنت، روزگار، تربیت اور فیکٹریز، حکومت تلنگانہ کے تحت رجسٹرڈ ریکروٹمنٹ ایجنسی، دبئی کیب ڈرائیوروں اور بائیک رائیڈرس کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہے
۔منیجنگ ڈائریکٹرTOMCOMنے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ کار آمد ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ 23 سے 45 سال کی عمر کے اہل امیدوار۔ متعلقہ ڈرائیونگ / سواری کا تجربہ اور انگریزی بولنے اور پڑھنے کی بنیادی مہارتیں لازمی ہے۔ آمدنی / کمیشن کی تفصیلات ٹیکسی ڈرائیور: 100% کمیشن پر مبنی آمدنی۔ ریونیو سلیبس، ٹرپس کی تعداد اور کارکردگی کے لحاظ سے ماہانہ 2500 درہم تا 4000 درہم ہندوستانی رقم 64 ہزار 850 تا 1لاکھ 3 ہزار 770 روپئے کے درمیان آمدنی کا امکان ہوگا۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 /جون 2026 ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ QR کوڈ اسکین کریں اور رجسٹریشن اور مزید اسکریننگ کے لیے اپنی تفصیلات جمع کرائیں
۔حتمی انتخاب آجر کی ضروریات، دستاویز کی تصدیق، طبی معائنہ، CID/سیکیورٹی کلیئرنس، ویزا کی منظوری، اور کمپنی کے ضوابط سے مشروط ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے: 9440049520 / 9440048590 پررابطہ کریں
