مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے رہنماؤں نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ایران کی جانب سے جوہری معاملے میں واضح اور عملی پیش رفت کے جواب میں کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، الجزیرہ کے حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں چاروں یورپی ممالک کے رہنماؤں نے کہا ہے جو ہم ایران کی جانب سے جوہری معاملے میں واضح اقدامات کے جواب میں پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مثبت اور قابلِ تصدیق اقدامات کی صورت میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے عملی پیش رفت کی جاسکتی ہے۔
