
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ پر صہیونی حملے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ یا تو اپنے وعدوں اور تعہدات پر عمل درآمد کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا یا پھر اس کی صلاحیت سے محروم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رژیم کو گرین سگنل دے کر کوئی سیاسی فائدہ یا رعایت حاصل نہیں کی جا سکتی، جبکہ “اچھے پولیس والے اور برے پولیس والے” کا پرانا کھیل اب اپنی تاثیر کھو چکا ہے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ اگر امریکہ اپنے تعہدات پر عمل درآمد کرانے کی نہ صلاحیت رکھتا ہے اور نہ ہی سنجیدہ ارادہ، تو پھر مذاکراتی عمل یا کسی سیاسی راستے کو آگے بڑھانے کی بات ممکن نہیں رہتی۔
