
اوٹکور۔مدرسہ محمدیہ سلفیہ لتحفیظ القرآن، اوٹکور میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر مدرسہ کے ذمہ داران کی جانب سے ضرورت مند طلبہ کے لیے تعلیمی امداد کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ میں نوٹ بکس، قلم، اور دیگر ضروری تعلیمی اشیاء تقسیم کی گئیں تاکہ وہ اپنی تعلیم کو بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں
۔مدرسہ انتظامیہ نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں حصولِ علم کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ ذمہ داران نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ مستحق طلبہ کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
اس موقع پر اساتذۂ کرام نے طلبہ کو دلجمعی اور محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ علم ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ طلبہ اور ان کے سرپرستوں نے مدرسہ انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔
واضح رہے کہ مدرسہ محمدیہ سلفیہ لتحفیظ القرآن اوٹکور میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، اور ان سال ضرورت مند طلبہ کی مختلف انداز میں معاونت کی جاتی ہے۔اس موقع پر جناب محمد خورشید گدوال،سیف اللہ خان،عبدالمنان کلوال،عبدالواحد ٹیلر،یاسین خان ،محمد مصعب عمری،محمد انور باگو،محمد اشفاق مڑکی ،کے علاوہ عطا اللہ موجود تھے،

