
گنٹور – 11جون ( اردو لیکس ڈیسک) آندھرپردیش کے گنٹور ضلع سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹر شیخ رشید کو بھارت-اے ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ وہ 24 جون سے سری لنکا میں منعقد ہونے والے ملٹی ڈے ٹورنامنٹ میں بھارت-اے کی نمائندگی کریں گے۔
شیخ رشید 2019 کے انڈر-19 ورلڈ کپ میں نائب کپتان رہے تھے اور بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ آئی پی ایل میں چنائی سوپر کنگز کے لئے بھی منتخب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ رنجی سیزن میں شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں بھارت-اے ٹیم میں موقع ملا ہے۔ تھری مین کمیٹی کے اراکین جی وی شرت بابو، ٹی وی شیوا رام کرشنا اور سی ایچ ناگراجو نے کہا کہ شیخ رشید نے بچپن سے محنت، لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں انہیں بھارتی سینئر ٹیم میں بھی جگہ ملے گی۔


