14 اسمبلی حلقوں میں روڈ شو’ 17 نومبر کو پارٹی کا منشور ہوگا جاری: کشن ریڈی

[]

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ کمیٹی ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ 17 نومبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ تلنگانہ ریاستی کمیٹی کا منشور جاری کریں گے۔

بی جے پی کے مشنور جاری کرنے کی تاریخ 17 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جو ریاست تلنگانہ کے دورہ کے موقع پر اس منشور کو جاری کریں گے۔

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی آج ہوٹل کتریہ سوماجی گوڑہ میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ 17 نومبر کو تلنگانہ ریاست کے 4 اسمبلی حلقوں میں روڈ شو کا انعقاد کریں گے۔ امیت شاہ اضلاع نلگنڈہ‘ ورنگل‘ گدوال اور راجندر نگر میں رولا شو کے دوران عوام کو مخاطب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ‘ مرکزی وزراء بی جے پی کے قومی قائدین بھی روڈ شو میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر بی جے پی کے قائدین کو پارٹی کا امیدوار نامزد کرنے میں پارٹی کے قائدین کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے علحدہ تلنگانہ کی تحریک کے موقع پر ریاست کے قیام کے بعد سب سے پہلے چیف منسٹر دلت قائد کو ریاست کا چیف منسٹر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

ریاست کی تشکیل کے بعد وہ چیف منسٹر کی کرسی پر فائز ہوگئے۔ بعد میں چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے عہدے پر دلت کو مقرر نہیں کیا جاسکتا۔

کیونکہ ان کے پاس صلاحیت نہیں ہوتی‘ جبکہ ملک کا دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بتایا تھا۔ وہ دلت تھے‘ بابو جنگ جیون رام بھی بہ حیثیت مرکزی وزیر خدمات انجام دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے عبدالکلام کو صدر جمہوریہ کے عہدے پر فائز کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *