[]
ڈومنیکا: سابق ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی گزشتہ 2 سالوں میں ٹسٹ کرکٹ میں کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔
ایسے میں سب کی نظریں آج سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی 2 میچوں کی ٹسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہوں گی۔ کوہلی کی ٹسٹ میں اوسط بھی خراب کارکردگی کی وجہ سے 50 سے نیچے آگئی ہے۔
ان تمام چیزوں کے باوجود کوہلی اس ٹسٹ سیریز میں کچھ بڑے ریکارڈ بناکر تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ اگر ویراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 150 رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں 5 ویں نمبر پر پہنچ جائیں گے۔
کوہلی کے نام جملہ 25,385 بین الاقوامی رنز ہیں۔ اس کے علاوہ جیک کیلس ان سے 25,534 رنز آگے اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی 25 رنز کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کیلئے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے 5 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔
کوہلی کو ٹسٹ میں اپنے 8500 رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 21 رنز درکار ہیں۔ دوسری جانب اگر ویراٹ کوہلی اس ٹسٹ سیریز کے دوران 13 چوکے لگانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کے ٹسٹ کرکٹ میں غیر ملکی سرزمین پر 500 چوکے مکمل ہوجائیں گے۔
ویراٹ کوہلی کے نام ٹسٹ فارمیٹ میں 28 سنچریاں ہیں اور اگر وہ اس ٹسٹ سیریز میں ایک اور سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے تو سابق ہندوستانی کپتان سر ڈان براڈمین کی سنچریوں کے برابر ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی سب سے زیادہ ٹسٹ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں مشترکہ طورپر 10 ویں نمبر پر پہنچ جائیں گے۔