
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پزشکیان نے عیدالاضحی کے موقع پر ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور امت مسلمہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ملائیشیا کے انسانی مؤقف کو سراہتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا گیا، جبکہ پاکستان کی جانب سے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کی گئی مؤثر کوششوں اور عملی اقدامات کی بھی تعریف کی گئی۔
ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایران خطے میں باہمی تعاون، بہتر تعلقات اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
