امریکی جارحیت کا جواب دے دیا گیا، مزید تجاوز پر سخت ردعمل ہوگا، سپاہ پاسداران کا انتباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی صبح امریکی فوج نے بندرعباس ایئرپورٹ کے اطراف ایک مقام کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ایران نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صبح 4 بج کر 50 منٹ پر اس امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے حملہ کیا گیا تھا۔

سپاہ پاسداران نے واقعے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی جوابی کارروائی دشمن کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ ہے تاکہ وہ جان لے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر امریکہ یا اس کے اتحادیوں کی جانب سے دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت اور شدید ہوگا، اور اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری جارح فریق پر عائد ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *