کیرالہ: پنرائی وجین کے گھر کے باہر ای ڈی افسران اور سی پی آئی ایم کارکنوں میں جھڑپ، گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

معلومات کے مطابق ’کوچین منرلز اینڈ روٹائل لمیٹڈ‘ معاملے سے متعلق ای ڈی کی جانب سے کیرالہ میں 10 مقامات پر تلاشی مہم چلائی جا رہی تھی۔ اسی سلسلے میں ای ڈی افسران پنرائی وجین کی رہائش گاہ پر بھی موجود تھے۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد جب افسران وہاں سے نکلنے لگے تو سی پی آئی ایم کارکنوں نے ان کی گاڑیوں کو گھیر لیا۔

رپورٹ کے مطابق مشتعل کارکنوں نے ای ڈی کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ان پر پتھراؤ بھی کیا۔ موقع پر موجود پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ ہنگامے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ بعد ازاں ای ڈی افسران سخت سکیورٹی کے درمیان وہاں سے روانہ ہو گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *