تمل ناڈو میں وجے کابینہ کی ہوئی توسیع، 23 وزراء نے لیا حلف

قابل ذکر ہے کہ وجے کی قیادت والی حکومت میں شامل ہونے والے 2 کانگریس اراکین اسمبلی راجیش کمار اور ترو پی وشوناتھن ہیں۔ تقریباً 6 دہائیوں میں یہ پہلی بار ہے جب کانگریس تمل ناڈو میں حکومت کا حصہ بننے جا رہی ہے۔ پچھلی بار کانگریس نے ایم بھکت وتسلم کی قیادت میں حکومت چلائی تھی، جو ریاست میں کانگریس کے آخری وزیر اعلیٰ تھے اور ان کی مدت کار 1967 میں ختم ہوئی تھی۔ 1967 کے تاریخی اسمبلی انتخاب میں انادورائی کی قیادت والی ڈی ایم کے نے کانگریس پارٹی کو شکست دی تھی۔ تب سے لے کر اب تک کانگریس ریاست میں کسی بھی حکومت کا حصہ نہیں رہی تھی۔ اب وجے کی قیادت والی کابینہ میں شامل ہو کر پارٹی طویل عرصے بعد اقتدار میں واپسی کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *