- حیدرآباد (سفیر نیوز)
تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (ٹی ڈبلیو جے ایف) کےایکٹنگ پریزیڈنٹ پی رام چندر اور ریاستی جنرل سکریٹری بی بسوا پُنّیا کی قیادت میں ایک وفد نے اسپیشل کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ جی مکند ریڈی سے ملاقات کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے اخبارات اور ڈیسک جرنلسٹس کے لیے اکریڈیشن کارڈز میں اضافہ کیا جائے اور اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اس موقع پر صحافیوں کے رہائشی پلاٹس، ہیلتھ کارڈس اور اکریڈیشن مسائل پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ وفد میں تاتیکونڈا کرشنا، بی راج شیکھر، ای چندر شیکھر اور گنڈرا نوین بھی شامل تھے۔ اسپیشل کمشنر نے مسائل کے حل کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔
