محکمہ موسمیات نے اس سے پہلے رات کے اوقات میں بجلی کڑکنے کے ساتھ آندھی-طوفان اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ گرمی سے تھوڑی راحت کے باوجود محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق خطے میں ایک بار پھر گرم اور خشک موسم واپس آنے کی توقع ہے۔ اندازہ ہے کہ16 مئی کو دہلی میں آسمان صاف رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24 سیلسیس درج کیا جاسکتا ہے۔ وہیں 17 مئی کو درجہ حرارت میں اضافہ ہو 42 ڈگری سیلسیس تک اضافے کا امکان ہے، جبکہ آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور آندھی-طوفان اور بجلی کڑکنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے دوران 15 ریاستوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ، محکمہ موسمیات کا لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ
