آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ پر ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور عمان کے وفود نے مسقط میں آبنائے ہرمز کی تازہ صورتحال اور جہازوں کی محفوظ آمدورفت سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان علاقائی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مختلف سطحوں پر جاری مشاورت کا حصہ ہیں۔

ایرانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی قانون عباس باقرپور نے کی، جبکہ متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندے بھی وفد میں شامل تھے۔

اجلاس کے دوران فریقین نے آبنائے ہرمز کو اپنی علاقائی سمندری حدود کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس پر اپنے خودمختار حقوق اور دائرہ اختیار پر زور دیا۔

ایرانی وفد نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔

اسی دوران عمان میں موجود بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے بھی ایرانی وفد سے ملاقات کرکے متعلقہ تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *