پوپ لیو چہاردہم نے ایرانی سفیر کو ویٹی کن کے اعلیٰ سفارتی اعزاز سے نواز دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پوپ لیو چہاردہم نے ویٹی کن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد حسین مختاری کو ویٹی کن کے اعلیٰ سفارتی اعزاز “Order of Pius IX” سے نوازا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ویٹی کن میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے امن، انصاف اور جنگ مخالف مؤقف کو فروغ دینے کی کوششوں سے بھی منسلک سمجھی جا رہی ہے۔

یہ اعزاز ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پوپ لیو چہاردہم امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرچکے ہیں۔

یہ اعزاز ویٹی کن کے نمایاں ترین سفارتی اعزازات میں شمار ہوتا ہے اور عموماً ان سفیروں اور شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سفارتی تعلقات، امن اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہو۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *