ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو نے 38 سال کی عمر میں لی آخری سانس

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے چھوٹے بھائی پرتیک یادو کو صبح 5 بج کر 55 منٹ پر اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت ہو چکی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>پرتیک یادو (ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>پرتیک یادو (ویڈیو گریب)</p></div>

i

user

google_preferred_badge

سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو کا آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر محض 38 سال تھی۔ اطلاعات کے مطابق طبیعت بگڑنے پر انہیں سول اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پرتیک یادو بی جے پی لیڈر اپرنا یادو کے شوہر تھے۔

رپورٹس کے مطابق اکھلیش یادو کے چھوٹے بھائی پرتیک کو صبح 5 بج کر 55 منٹ پر اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت ہو چکی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پرتیک یادو کی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ دراصل ایک ہفتہ قبل بیمار ہونے کی وجہ سے پرتیک یادو کو لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حالات مستحکم ہونے کے بعد انہیں گھر لایا گیا تھا۔ میدانتا میں داخلے کے دوران اکھلیش یادو اور ڈمپل یادو انہیں دیکھنے بھی گئے تھے۔ پرتیک اپنی فٹنس کو لے کر کافی سنجیدہ رہتے تھے۔ ان کی موت کیوں اور کیسے ہوئی، فی الحال اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

پرتیک یادو کا تعلق اگرچہ ایک سیاسی خاندان سے تھا، لیکن وہ خود سیاست سے دور تھے۔ وہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی سادھنا گپتا کے بیٹے تھے۔ ان کی اہلیہ اپرنا یادو بی جے پی کی لیڈر ہیں اور اتر پردیش خواتین کمیشن کی نائب صدر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اکھلیش یادو کے سوتیلے بھائی پرتیک یادو اپنی فٹنس سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے رہتے تھے۔ وہ لکھنؤ میں واقع ’فٹنس پلینیٹ‘ جم کے مالک تھے اور ’جیو آشرے‘ نامی ایک تنظیم بھی چلاتے تھے۔ اس تنظیم میں آوارہ کتوں (اسٹریٹ ڈاگ) کے علاج، دیکھ بھال، خوراک اور ریسکیو کا کام کیا جاتا ہے۔ پرتیک ان کاموں میں مصروف رہتے تھے اور اپنی فٹنس پر خاصی توجہ دیتے تھے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *