مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان کے قصبے البیاضہ میں ایک اسرائیلی ٹینک کو خودکش ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے اس حملے میں اسرائیلی ٹینک کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
اسی دوران اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ دی کہ الجلیل کے رہائشیوں نے سرحدی علاقے میں دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے شمع میں بھی ایک اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ڈرون حملے کے نتیجے میں اس کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
